اہم خبریں

21 کی تاریخ اٹل ہے کوئی ابہام نہیں ہے، عطا تارڑ

راولپنڈی (اے بی این نیوز       )سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ مہنگائی کا ذمہ دار اڈیالہ جیل میں بند ہے، ہم نے 16 مہینوں میں ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، 16 مہینے کا بوجھ نہ اٹھاتے تو یہ ملک ڈیفالٹ ہو جاتا، ایل سیز نہ کھلتی انڈسٹری بند ہو جاتے، فیکٹریوں کے باہر بے روز گاروں کی لائینیں ہوتیں،ہم نے ڈیفالٹ سے بچایا ڈالر کا ریٹ واپس آ رہا ہے، سمگلنگ کے خلاف آپریشن ہو رہا ہے یہ سب 16 مہینوں کا اثر ہے،21 اکتوبر کو قائد میاں کواز شریف کی آمد یقینی ہے، تمام افواہیں دم توڑ چکی ہیں، ناصر بٹ کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ ستر فیصد یوتھ اور مستقبل بھی یوتھ کا ہے، قائد کی آمد ہے سعودی عرب کیلئے روانہ ہوچکے ہیں، عمرہ کر کے اور روضہ مبارک پر حاضری دے کر یہاں آئیں گے،21 کی تاریخ اٹل ہے کوئی ابہام نہیں ہے، 21 اکتوبر تاریخ ساز دن ہوگا، 2018 میں پیٹرول 100 اور بجلی 12 روپے پر تھی، 2013 میں 18 گھنٹے لوڈ شیڈنگ تھی، ہسپتال اور کالجز بنے اور سی پیک بناروزگار میں اضافہ اور معیشت کی بحال ہوگینواز شریف نے ہمیشہ بھنور سے نکالا ہےکارکن متحرک ہو چکے ہیں عوام باشعور ہیںملک کو اس تباہی کے دہانے پر پہنچانے والوں کا عوام کو پتہ ہےکل رات لاہور کے جلسے تمام ابہام دور کر دیالاہور کا جلسہ مین جلسے جتنا تھا تاریخ ساز جلسہ ہونے جا رہا ہے راولپنڈی سمیت تمام ڈویژن کارکن شامل ہوں گے تیاریاں جاری ہیں قانونی مشاورت بھی جاری ہےجمہوریت میں دھڑے بندے بھی ہوتی ہےاس کو مانیٹر کر رہے ہیں استقبال قائد کے حوالے سے تیاریاں جاری ہیںسابق حکومت نے چار سال کی حکومت آئی ایک اینٹ نہیں لگیترقیاتی کام نہیں ہوا پیپلز پارٹی کے سابق وزیر خزانہ کو آزمایا گیا16 ماہ میں ملک سے ڈیفالٹ سے بچایا گیا،پریس کانفرنس میں سابق امید وار قومی اسمبلی سجاد خان اور دیگر لیگی رہنما بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں