بیروت(نیوزڈیسک)مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کی انتہائی اقوام متحدہ کی عبوری فورس لبنان ،اسرائیل سرحد پر پہنچ گئی ، ، اقوام متحدہ کی امن فورسز کے مطابق علی الصبح اسرائیل اور لبنا ن کی فورسز کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں راکٹ لانچر فائرکئے گئے جبکہ اسرائیلی فورسز نے جوابی طور پر توپے کے گولے فائر کئے ۔ لبنان میں تعینات اقوام متحدہ عبوری فورس کی اسرائیل اور لبنان میں فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کشیدہ حالات میں سب کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ہم بلیو لائن کے دونوں طرف کے حکام کے ساتھ تمام رابطے میں ہیں تاکہ صورتحال پر قابو پایا جا سکے اور مزید سنگین کشیدگی سے بچا جا سکے ۔حزب اللہ نے علی الصبح اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔















