جیکب آباد(نیوزڈیسک) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پیٹرول اتنا مہنگا ہوگیا ہے کہ اب ہم بھی برداشت نہیں کرسکتے، مہنگائی عوام کا سب سے بڑا مسئلہ ہے،ہفتہ کو جیکب آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہر وقت الیکشن کیلیے تیار ہے، پاکستان کے عوام کو جلد موقع ملے گا وہ اپنے نمائندے منتخب کرسکیں۔ جمہوریت پسند سیاست دان ہر مسئلے کا حل الیکشن میں دیکھتے ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ خواجہ آصف کی پریس کانفرنس پر خوشی ہوئی، ن لیگ کے جو وزیر ہمارے ساتھ تھے معلوم نہیں کہاں غائب ہوگئے، انہوں نے کہاکہ کچھ دنوں بعد میاں نواز شریف واپس آرہے ہیں، ہم نہیں چاہتے کہ سارا بوجھ شریف خاندان اٹھائے، اُن کے وزیروں کو اب محنت کرنا ہوگی۔















