واشنگٹن (نیوزڈیسک ) روس کی جانب سےامریکی سفارتکار ملک بدر کرنے کے بعد امریکہ نے بھی ردعمل کے طور پر دو روسی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا۔عرب میڈیا کے مطابق امریکی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کے روسی اقدامات کو قطعی طور پر قبول نہیں کیا جائے گا۔امریکی حکام کا کہنا تھا کہ روسی سفارتکاروں کی بے دخلی واضح پیغام ہے کہ ماسکو میں ہمارے سفارتکاروں سے روا ناقابل قبول سلوک کے نتائج بھی ویسے ہی ہونے چاہئیں۔















