لاہور ( اے بی این نیوز )سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع، برطانوی معالج کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کو ابھی بھی دل کے عارضے کی شکایات ، انہیں شوگر اور دیگر امراض کی وجہ سے پاکستان اور لندن میں مسلسل فالو اپ کی ضرورت ہے،نواز شریف میں انجائنا کی علامات اور کورونا وبا کی وجہ سےپاکستان جانے سے روکاگیاتھا،مرض کی علامات بڑھنے پر انجیو پلاسٹی دوبارہ کرنے کا فیصلہ کیا،نوازشریف کی انجیوپلاسٹی نومبر2022میں کی گئی ، میڈیکل رپورٹ برطانیہ کے رائل برومپٹن ہسپتال نے جاری کی۔















