بغداد(نیوزڈیسک)جنوبی عراق کے صوبے دیہہ قر میں 138 سالہ معمر خاتون امراض قلب و نظام تنفس میں خرابی کے باعث انتقال کرگئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مدلوہ مناح محمد 1885 میں پیدا ہوئی تھیں اور ان کا دو روز قبل گھر پر انتقال ہوا۔مقامی محکمہ صحت کےمطابق انہیں مدلوہ مناح محمد کی موت کے بارے میں ان کے پوتے نے آگاہ کیا۔















