لندن(نیوزڈیسک)بیرسٹر خواجہ نوید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف وطن واپسی کے حوالے سے پُر اعتماد ہیں اور وہ پاکستان ضرور آئیں گے۔جمعہ کو مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے بیرسٹر خواجہ نوید احمد کی ملاقات ہوئی۔بیرسٹر خواجہ نوید احمد نے نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف سے طیارہ سازش کیس سے متعلق گفتگو ہوئی۔ بیرسٹر خواجہ نوید احمد نے کہا کہ یہ دنیا کا واحد ہائی جیکنگ کیس تھا جس میں ہائی جیکر زمین پر اور طیارہ آسمان پر تھا۔















