اسلام آباد( نیوزڈیسک) سائفر کیس ،چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین کی درخواستوں پر جلد فیصلہ دینے کا عندیہ دیدیا ۔آج سائفر کیس جیل ٹرائل اور جج تعیناتی کے حوالے سے پی ٹی آئی چیئرمین کی درخواستوں پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کے میں جلدی کر دیتا ہوں پیر کو تو نہیں لیکن دو تین دن میں فیصلہ کر دوں گا ۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے وکیل شیر افضل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اڈیالہ جیل منتقلی آپ کی اپنی پٹیشن تھی ، کیا آپ کو اس پر اعتراض ہے ، اس پر شیر افضل مروت نے کہا کہ ہمیں کہا گیا کہ اڈیالہ جیل میں بی کلاس دی جائے گی ، لیکن نہیں دی گئی ۔















