کراچی (نیوزڈیسک) سندھ ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا ،نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر اجلاس کی صدارت کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس میں سیکیورٹی اداروں کے سربراہان سمیت دیگر حکام شریک ہوں گے،آئی جی سندھ صوبے کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دینگے، کراچی سے غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو ڈی پورٹ کرنے اور ان کے جرائم میں ملوث ہونے کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔















