اہم خبریں

مودی کو عالمی سطح پر سبکی کا سامنا، امریکہ کا بھارت کیساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنے کا اعلان

نیویارک(نیوزڈیسک)امریکہ کا بھارت کیساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنے کا اعلان ، امریکی سفیر ایرک گارسیٹی نے بھارت کیساتھ تعلقات مزید کشیدہ ہونے کی خبر دیدی، پولیٹیکوامریکہ کو غیر معینہ مدت کیلئے بھارتی حکام کے ساتھ اپنا رابطے منقطع کرنا ہونگے، ایرک گارسیٹی کا کہنا تھا کہ ہردیپ سنگھ نجر تنازعے کے باعث امریکہ اور بھارت کے مابین تعلقات مزید خراب ہوسکتے ہیں۔ایرک گارسیٹی ہردیپ سنگھ قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا الزام انتہائی سنگین ہے، میتھیو ملر نے کہا کہ بھارت کو ہردیپ سنگھ قتل کی تحقیقات میں کینیڈا کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا، امریکی سٹیٹ ڈیپار ٹمنٹ کے مطابق مودی سرکار نے کینیڈا کے بعد امریکہ میں بھی سکھوں کی آواز دبانے کی کوشش کی لیکن منہ کی کھائی، ذرائع کے مطابق سکھوں کی تحریک خالصتان اور احتجاجی مظاہروں کو امریکہ کی مکمل حمایت حاصل ہے، امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ امریکہ میں رہنے والے ہر شہری کو اظہارِ رائے کی آزادی حاصل ہے،امریکہ کی کینیڈا اور سکھوں کے ساتھ حمایت بھارت کیلئے شدید پریشان کن اور خطرناک ہے، دفاعی ماہرین کے مطابق کینیڈا نے ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا الزام بھارت پر لگایا جس کے بعد دنیا بھر سے شدید ردعمل سامنے آرہا ہے، کینیڈا کے الزامات کی تصدیق فائیو آئیز نے بھی کی جس میں امریکی انٹیلی جنس بھی شامل ہے

متعلقہ خبریں