اہم خبریں

سپریم کورٹ میں کون سے مقدمات کی ترجیحی بنیادوں پر سماعت ہوگی؟ ججز کی خصوصی کمیٹی تشکیل

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )سپریم کورٹ میں کون سے مقدمات کی ترجیحی بنیادوں پر سماعت ہوگی؟ ججز کی خصوصی کمیٹی تشکیل ،سپریم کورٹ نے کیس منیجمنٹ پالیسی مرتب کرنے کیلئے دو رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ،دو رکنی کمیٹی میں منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر شامل ترجیحی بنیادوں پر کونسے کیس مقرر ہونگے، دو رکنی کمیٹی اپنی گذارشات پیش کرے گی،کمیٹی سپریم کورٹ کے باقی ججز سے بھی مشاورت کرے گی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنی گذارشات دو رکنی کمیٹی کو دے دیں،ٹیکس، نیب، کم دورانیے کی سزا کے مقدمات، ضمانت قبل از وقت گرفتاری کے مقدمات جلد سماعت کیلئے مقرر کئے جانے کا امکان،مفاد عامہ سے متعلق آئین کے آرٹیکل 184(3) کے مقدمات سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے فیصلے کے بعد مقرر ہونگے

متعلقہ خبریں