سیالکوٹ(نیوزڈیسک)سابق رہنماتحریک انصاف عثمان ڈار گھر واپس پہنچ گئے،تفصیلات کے مطابق سابق رہنماتحریک انصاف عثمان ڈار گھر واپس پہنچ گئے،اس موقع پر انہوں نے کہاکہ ابھی کسی میڈیا سے گفتگو کرنے کی پوزیشن میں نہیں ، دو چار روز تک میڈیا سے گفتگو کروں گا ،انہوں نے کہاکہ کسی نے اغوا نہیں کیا،عمران خان کے بارے جو انکشاف کیئے ان پر قائم ہوں،سیاست سے دستبرداری اور پاکستان تحریک انصاف کو خیر آباد کرنے کا اعلان کر چکا ہوں ،عثمان ڈار نے کہاکہ سیالکوٹ، والدہ کے انتخابات میں حصہ لینے کے بابت وہی جواب دیں گی۔















