اہم خبریں

اسلام آباد،مارگلہ ٹاؤن میں قائم غیرقانونی افغان بستی مسمارکردی گئی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے مارگلہ ٹاؤن میں قائم غیرقانونی افغان بستی مسمار کردی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف ایکشن تیز کردیا گیا ،مسماری آپریشن میں ہیوی مشینری کا استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرشدہ گھروں، دکانوں اور تھڑوں کو گرادیا گیا۔ اس دوران غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی جانب سے مزاحمت بھی کی گئی جنہیں پولیس نے منتشر کردیا۔

متعلقہ خبریں