اہم خبریں

افغان مہاجرین کو ہر صورت واپس اپنے وطن جانا ہوگا، جان اچکزئی

کوئٹہ(نیوزڈیسک)نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے افغان عبوری حکومت کے وزیر دفاع ملا یعقوب کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان خود مختار ریاست ہے ہم اپنے فیصلے خود کرنے کا اختیار رکھتے ہیں، پاکستان میں مقیم غیر قانونی طور پر رہائش پزیر افغان مہاجرین کو ہر صورت واپس اپنے وطن جانا ہوگا۔جان اچکزئی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں بطور وزیر اطلاعات بلوچستان حکومت افغانستان اسلامی امارت کے وزیر دفاع مُلا یعقوب کے بیان کی پُرزور مذمت کرتا ہوں، پاکستان ایک خودمختار ریاست ہے جو کسی بھی قسم کے غیرملکی دباؤ کے بغیر اپنے فیصلے خود کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔

متعلقہ خبریں