اہم خبریں

اے این ایف کی ملک گیر کارروائیاں،250کلومنشیات برآمد

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن ،4 کارروائیوں میں ڈیڑھ سو کلوگرام منشیات برآمد جبکہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔ترجمان اے این ایف کے مطابق کوسٹل ہائی وے پر زیرو پوئنٹ کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں سے 42 کلوگرام چرس برآمد کی گئی جو منشیات کوئٹہ سے حب اسمگل کی جا رہی تھی ،جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے چرس بھرے 6 کیپسول برآمد کیے گئے جو شارجہ روانہ ہو رہا تھا ۔ اس کے علاوہ رنگ روڈ پشاور پر کارروائی کے دوران کار سے 96 کلوگرام چرس اور 12 کلوگرام افیون برآمد کی گئی ۔

متعلقہ خبریں