راولپنڈی(اے بی این نیوز )آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق راولپنڈی پولیس لائینز ہیڈکوارٹرز میں فرینڈز آف پولیس انٹرن شپ کاآغاز کیا گیا،انٹرن شپ پروگرام میں مختلف تعلیمی اداروں کے 32 طلباء و طالبات نے شرکت کی،دو ہفتے کے انٹرن شپ پروگرام میں طلباء و طالبات کو پولیس ورکنگ اور پولیسنگ کے مختلف شعبوں پر لیکچر دئیے جائیں گے، انٹرن شپ پروگرام کے پہلے روز میں سی پی او سید خالد ہمدانی، ایس ایس پی آپریشنزفیصل سلیم، ایس پی ہیڈ کوارٹرزماہم خان،سینئر ٹریفک آفیسرمنیر ہاشمی، ڈی ایس پی لیگل، ڈی ایس پی ایڈمن سمیت دیگر افسران نے طلباء وطالبات کو لیکچرز دئیے، انٹرن شپ پروگرام کے تحت طلباء وطالبات کو پولیس اسٹیشن ورکنگ،پولیس خدمت مرکز،فرنٹ ڈیسک، مختلف پولیس ایپس،ٹریفک پولیس،قانونی اورعدالتی کاروائی کے بارے میں آگاہی دی جائے گی، طلباء و طالبات کو سپیشل انیشیٹوپولیس ا سٹیشن،پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز، کمانڈاینڈ کنٹرول روم،ٹریفک ہیڈکوارٹرز، پولیس7 خدمت مرکز لیاقت باغ اورلیگل برانچ کا دورہ کروایا جائے گا تاکہ وہ عملی طور پر پولیسنگ سے آگاہی حاصل کر سکیں، سی پی او نے کہا کہ انٹرن شپ پروگرام کا مقصد پولیسنگ سے آگاہی اور اس میں بہتری کے لئے نوجوانوں کو ساتھ لے کر چلنا ہے، انٹر ن شپ پروگرام سے طلباء و طالبات اور نوجوانوں کے تعاون اور مشاورت سے کمیونٹی پولیسنگ کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی،نوجوان نسل پولیس ورکنگ اور سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے، انٹرن شپ پروگرام کا مقصد شہریوں خصوصاً نوجوان طلباء و طالبات کو موثر پولیسنگ، جرائم کی روک تھام ہے تعلیمی اداروں میں منشیات کے تدارک اور دیگر معاشرتی مسائل کے حل اور کمیونٹی پولیسنگ کے لئے معاون بنانا ہے، فرینڈز آف پولیس معاشرہ کی بہتری، جرائم کی نشاندہی اور تدارک میں بطور ذمہ دار شہری بہتر طور پر کردار ادا کر سکتے ہیں، طلباء و طالبات کو افسران نے فرینڈز آف پولیس کے خصوصی بیج بھی لگائے۔















