اسلام آباد(نیوزڈیسک)پی پی رہنماءفیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جے یو آئی(ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا انتخابات کے مطالبے پر تلملانا سوالیہ نشان ہے۔انشاءاللہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری عوام کی طاقت سے وزیر اعظم منتخب ہوں گے۔ بدھ کورہنما پیپلزپارٹی فیصل کنڈی نے کہا کہ پیپلزپارٹی اپنی سیاست کا فیصلہ خود کرتی ہے کسی اور کے کہنے پردھرنے شروع اور ختم نہیں کرتی۔انہوں نے کہاکہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری لیول پلینگ فیلڈ کی بات کرتے ہیں جبکہ ایل ایف او کو منظور کرواکر مراعات لینے والے لیول پلینگ فیلڈ سے گھبراتے ہیں۔















