کراچی (اے بی این نیوز)جاوید لطیف صاحب شہید بھٹو کا موازنہ نواز شریف سے کر رہے ہیں جو آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے ،ن لیگ کی کارگزاری بھٹو شہید کی قربانیوں کا عشرِ عشیر بھی نہیں ہیں،جاوید لطیف اور طلال چوہدری کس گھمنڈ سے بھٹو شہید کا موازنہ کرنے کی بات کر رہے ہیں،جاوید لطیف صاحب کو ماضی قریب کی سیاسی تاریخ پڑھنے کا مشورہ دیتا ہوں،بھٹو شہید کے خاندان نے جمہوریت کو اپنے خون سے سینچا ہے جس کا اعتراف نواز شریف بھی کرتے ہیں ،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا ن لیگ کے رہنماء جاوید لطیف اور طلال چوہدری کے بیان پر رد عمل،انہوں نے کہا کہ جاوید لطیف اور طلال چوہدری اعداد و شمار کو مدنظر رکھتے ہوئے موازنہ کی بات کریں تو مناسب ہو گا ،جاوید لطیف ووٹ حاصل کرنے کیلئے پہلے سیاسی شعور بڑھائیں،حیرت ہے کہ ان کی کارنر میٹنگ میں اس طرح کی باتیں ہو رہی ہیں ،جاوید لطیف کو علم نہیں کہ پاکستان کو تحریکِ انتشار کے نرغے سے بھٹو شہید کی پارٹی نے نکالا،بھٹو شہید کی قربانی رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیگی،بھٹو کا مقابلہ کرنے والوں کا سیاسی حال بھی دنیا نے دیکھا ہے۔
