اہم خبریں

پیپلز پارٹی کی قیادت کی طرف سے جو گفتگو ہوئی اس کی توقع نہیں تھی، جاوید لطیف

اوکاڑہ(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے رہنماجاوید لطیف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کی طرف سے جو گفتگو ہوئی اس کی توقع نہیں تھی، ہمیں کوئی جمہوریت کے دفاع کا سبق نہ پڑھائے۔چیئرمین پی ٹی آئی اور اس کے ٹولے کے ساتھ مذاکرات کا کوئی تصور بھی نہ کرے۔ الیکشن میں پنجاب کے اندر انتخابی اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوگی، خیبر پختونخوا، کراچی، اندرون سندھ اور بلوچستان میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے۔9 مئی واقعات میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے،بدھ کواوکاڑہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ مائنس نواز شریف پر کوئی بات قبول نہیں۔انہوں نے کہاکہ طوفانوں اور برفباری میں بھی الیکشن ہوتے ہیں۔

متعلقہ خبریں