اہم خبریں

میانوالی،دہشتگردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ناکام ، اہلکارہارون خان شہید ،2 دہشتگرد ہلاک

لاہور(نیوزڈیسک)میانوالی میں کنڈل کے مقام پر پیٹرولنگ پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید جبکہ دو دہشتگرد مارے گئے۔آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ10 سے 12 دہشتگردوں نے کنڈل پیٹرولنگ پوسٹ پر حملہ کردیا، چیک پوسٹ کی چھت پر موجود اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ دہشتگردوں نے چیک پوسٹ پر دونوںاطراف سے حملہ کیا جس کے جواب میں پنجاب پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا ،پولیس نے جوابی کارروائی میں 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جبکہ دیگر فرار ہو گئے۔فائرنگ کے تبادلے میں ہیڈ کانسٹیبل ہارون خان بھی دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔ایس ایم ڈی لائٹس کے ساتھ سی ٹی ڈی کی ٹیمیں پہنچ گئی ۔دہشتگردوں کا پیچھا کیا گیا تاہم رات کی تاریکی اور پہاڑی علاقہ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دہشتگرد فرار ہوگئے ،۔ سکیورٹی اہلکار انتہائی احتیاط کے ساتھ آپریشن میں شریک ہیں

متعلقہ خبریں