اسلام آباد (نیوز ڈیسک) فل کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف کیس سما عت کیلئے مقرر، 3 اکتوبر کو فل کورٹ بینچ کیس کی سما عت کر ے گا۔ تفصیلات کے مطابق بجلی کے بلوں میں فیول پرائس اور ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کیخلاف درخواستوں پر سماعت 2 اکتوبر کو ہوگی ،چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کرے گا ،جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس امین الدین خان بنچ میں شامل ہونگے۔















