کندھ کو ٹ (نیوزڈیسک) کندھ کو ٹ گھر میں دھما کا ،ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ،5زخمی ،جاں بحق ہونے والوں میں 5 بچے بھی شامل ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق دھماکے کے فورابعد پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہ پہنچ گئیں ، گاؤں کا محاصرہ کرلیا گیا جبکہ زخمی اور جاں بحق ہونے والوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دھماکا کندھ کوٹ میں کچے کے علاقے گھوڑہ گھاٹ میں پیش آیا۔ دوسری طرف ایس ایس پی روحل کھوسو کا کہنا ہے کہ دھماکا راکٹ پھٹنے کی وجہ سے ہوا،بچے راکٹ لانچر کا گولہ گھر لائے تھے ۔ بچوں کو گولہ زرعی زمین سے ملا تھا۔















