اہم خبریں

نیدرلینڈ میں ایک بار پھر قرآن مجید کی بےحرمتی، پاکستان کی شدید الفاظ میں مذمت

اسلام آباد(نیوزڈیسک ) نیدر لینڈ میں ایک بار پھر قرآن مجید کی بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا ۔ افسوسناک واقعہ نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن (او آئی سی) کے رکن ممالک بشمول پاکستان کے سفارت خانوں کے سامنے پیش آیا۔ پاکستان نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے یورپی ملک سے مطالبہ کیا کہ یورپی ممالک ایسے نفرت انگیز اور اسلامو فوبیا میں ملوث دہشتگردوں کیخلاف فوری کارروائی کرے۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کے تازہ ترین ناپاک اقدام کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جان بوجھ کر اشتعال انگیز اور اسلامو فوبیا نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی۔ آزادی اظہار، رائے کی آڑ میں ایسے اقدامات کسی صورت معاف نہیں کیا جا سکتا۔اس سے قبل ترک اخبار ڈیلی صباح نے خبر دی تھی کہ ایڈون ویگنز ویلڈ، جو نیدرلینڈز کے انتہائی دائیں بازو کے گروپ پروپیگنڈا کی ڈچ شاخ کا سربراہ ہے، نے ہیگ میں ترک، پاکستانی اور انڈونیشیا کے سفارت خانوں کے سامنے قرآن پاک کی بے حرمتی کی۔

متعلقہ خبریں