کراچی (نیوزڈیسک)کراچی کے علاقے کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں باپ اور دو سالہ بیٹی جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اتوار کو نجی کمپنی کے قریب پیش آیا،کراچی کے علاقے کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں باپ اور دو سالہ بیٹی جاں بحق ہوگئے،گولی لگنے سے جاں بحق شخص کی شناخت طاہر زمان اور دو سالہ بچی کی انعم گل کے نام سے ہوئی۔















