کراچی(نیوزڈیسک) کراچی میں اقوامِ متحدہ کے نمائندے سے موبائل چھیننے والا ڈکیت گرفتارکرلیاگیا،تفصیلات کے مطابق پولیس نے بوٹ بیسن میں کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ ملزم کو گرفتارکیا،اس موقع پر ایس ایس پی ساؤتھ عمران قریشی نے بتایاکہ گرفتار ملزم نے عالمی ادارے کے نمائندے سے موبائل فون چھینا تھا۔گرفتار ملزم فرمان علی نشے کا عادی ہے۔















