پشاور(نیوزڈیسک)خیبر پختون خوا کی نگراں حکومت کی جانب سے متاثرینِ جڑانوالہ کے لیے امدادی سامان کے 9 ٹرک روانہ کر دیے گئے،300 متاثرہ خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کیاجائے گا،اتوار کوسیکریٹری مذہبی و اقلیتی امور ڈاکٹر اسد نے بتایا کہ وفد اور امدادی سامان بھیجنے کا مقصد بین المذاہب ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ امدادی سامان میں متاثرین کے لیے خوراک اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں۔















