لندن(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے نواز شریف کو عوام کی امید قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کی واپسی سے صرف آئین شکن پریشان ہیں۔ آزاد جموں و کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کے مشاورتی اجلاس میں مریم نواز نے ویڈو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی پر استقبال کی تیاریوں پر مشاورت بھی کی گئی۔















