لاہور (نیوزڈیسک) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہم چین کی ٹیکنالوجی اور تجربے سے ہر شعبے میں استفادہ کریں گے۔اتوار کونگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے دربار حضرت میاں میرؒ پر حاضری دی اور 400ویں عرس کی تقریبات کا آغاز کیا، محسن نقوی نے مزار پر چادر پوشی کی، لنگر خانے کا سنگ بنیاد رکھا اور لائبریری و انٹرفیتھ ڈائیلاگ ٹیبل کا افتتاح بھی کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مدینہ فاؤنڈیشن کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جس کے تحت یہاں لنگر خانہ بنایا جائے گا۔















