اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) اے بی این نیوز اسلام آباد کے بیورو چیف خالد جمیل کی گرفتاری کے خلاف اسلام آباد،لاہور اور دیگرشہروں میں صحافتی تنظیموں کے احتجاجی مظاہرے ،صحافیوں نے خالد جمیل کی ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ اظہار رائے پر قدغن کسی صورت قابل قبول نہیں، خالد جمیل کو فوری رہا کیا جائے۔















