اسلام آباد ( اے بی این نیوز )میانوالی ایکسپریس کو حادثے کے بعد ریلوے نے غفلت کے مرتکب 4اہلکار معطل کردیئے،ڈپٹی پرنسپل افسران کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی،ریلوے حکام کے مطابق حادثہ کانٹہ نہ بدلنے کے باعث پیش آیا،میانوالی سے لاہور جانے والی ٹرین شیخوپورہ میں پٹڑی پر کھڑی مال بردار گاڑی سے ٹکرا گئی تھی،حادثے میں 20افراد زخمی ہوئے تھے،سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کااظہار افسوس،زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔















