لاہور(نیوزڈیسک)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے کہا ہے کہ جاپان اپنی ٹریول ایڈوائزری پر نظرثانی کرے،اتوار کوگورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن سے پاکستان میںجاپان کے سفیر نے ملاقات کی ،ملاقات میں تجارت، سیاحت اور تعلیم کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستانی ٹیکسٹائل انڈسٹری میں اسپننگ ملز جاپانی ٹیکنالوجی استعمال کر رہی ہیں، جاپان میں مقیم پاکستانی اس کی معیشت کی ترقی میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔















