سیالکوٹ (نیوز ڈیسک)دونوجوانوں کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا۔چہرہ اینٹیں مار کر مسخ کر دیا گیا تھا ، لیکن مقتولین کو کپڑوں سے پہنچانا گیا۔ دہرے قتل ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کے قتل کا معمہ حل ہو گیا۔دنوں نوجوانوں کواس لیے قتل کیا گیا کہ اُن کے ملزمان کی بہن کے ساتھ تعلقات تھے ، اس پہلے بھی لڑائی ہو چکی تھی ۔ ملزمان نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر دونو ں نوجوانوں کو قتل کردیا ۔ اس بات کا انکشاف ملزمان ارمان زین ،شہروز اورسجاد علی کو گرفتار کر نے بعد ہوا کیونکہ ان ملزمان میں سے ایک کی بہن کے ساتھ مقتولین کے تعلقات تھے ۔ قتل ہونے والے نوجوانوں عمر 20 اور 21 سال تھی دنوں کی مسخ شدہ لاشیں سیالکوٹ کے علاقے جھنڈو ساہی میں کھیتوں سے ملیں تھیں ۔















