اہم خبریں

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ لندن پہنچ گئے،سعودی عرب بھی جانے کا امکا ن

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نیویارک سے لندن پہنچ گئے،تین روز تک قیام کے بعد لندن سے سعودی عرب جانے کا بھی امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ لندن میں مختلف پروگرامز میں شرکت کریں گے ، آکسفورڈ یونین بھی جائیں گے، ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم کا منگل کو لندن سے سعودی عرب جانے کا بھی امکان ہے ،دورے کے دوران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور دیگر حکام سے ملاقات بھی متوقع ہے ۔

متعلقہ خبریں