راولپنڈی(نیوزڈیسک) سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران سپاہی شہید ۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کا میر علی میں خفیہ آپریشن ،دوران آپریشن فائرنگ کا تبادلہ ہوا، دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، سپاہی شکیل شفقت نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ سپاہی شکیل شفقت کی عمر 21 سال اور تعلق ضلع خانیوال سے تھا، سکیورٹی فورسز نے مؤثر انداز میں دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔بہادر نوجوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں، دہشتگردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔















