اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پاکستان میں دہشت گرد گروپ ہمسایہ ملکوں سے کارروائیوں میں ملوث ہیں، افغانستان کالعدم ٹی ٹی پی کے پاکستان میں حملوں پر کارروائی کرے، نگرا ن وزیر خا رجہ جلیل عبا س جیلا نی کا انٹرویو کہا افغانستان اپنی سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہ کرنے کو یقینی بنائے۔ معاشی مضبوطی سیاسی استحکام سے مشروط ہے، ایس آئی سی ایف کے تحت پانچ بڑے شعبوں میں سرمایہ کاری کے اہداف مقرر کئے ہیں، مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے خلیجی ممالک سے معاہدے ہوں گے۔عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھا نے سے پاکستا ن میں قیمتو ں میں اضا فہ ہوا ،ہما را بنیا دی ہدف ملک میں شفا ف و غیر جانبدرانہ انتخا با ت کا انعقاد ہے















