لاہور(نیوزڈیسک)ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاہے کہ صوبائی اور قومی اسمبلی کی حلقہ بندیاں درزی بٹھا کر کی گئیں۔منگل کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمارے 5 رکنی وفد کی سیکریٹری اور چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات ہوئی ۔ان کا کہناتھا کہ الیکشن کمیشن عام انتخابات کی تیاریاں کر رہا ہے، سندھ میں تبادلوں اور تقرریوں پر تحفظات سے ہم نے الیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا ہے۔















