اہم خبریں

ڈائریکٹر پبلک سروس کمیشن کے قتل کا ڈراپ سین ،قاتل ادارے کا ملازم نکلا

پشاور(نیوز ڈیسک) ڈائریکٹر پبلک سروس کمیشن کے قتل کا ڈراپ سین ،قاتل محکمے کا ملازم نکلا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹر امتحانات پبلک سروس کمیشن ارشد خان کو انہی کے محکمے کے ملازم نے قتل کیا کیونکہ ان کے مفادات کی تکمیل میں ارشد خان ہی بڑی رکاوٹ تھے،اس قتل میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔ واضح رہے ڈائریکٹر پبلک سروس کمیشن کو 24 جون کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔

متعلقہ خبریں