اہم خبریں

نئے چیف جسٹس سے امید ہے کہ وہ ظلم کا خاتمہ کریں گے،سراج الحق

پشاور (نیوزڈیسک)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے نئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ظلم کے خاتمے کی امید لگالی۔پیر کوپشاور میں گورنر ہاؤس پر دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ ہمارے پاناما اور توشہ خانہ میں کیسز نہیں، ہماری لڑائی بےامنی، جہالت اور کرپشن کے خلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ آج بھی سڑک پر بیٹھے ہیں کل، پرسوں بھی بیٹھیں گے، نئے چیف جسٹس سے امید ہے کہ وہ ظلم کا خاتمہ کریں گے۔

متعلقہ خبریں