فیصل آباد (نیوزڈیسک) فیسکو ریجن کے آٹھوں اضلاع میں مختلف کارروائیوں کے دوران مزید 111 بجلی چور پکڑے گئے۔بجلی چوروں کو ڈھائی لاکھ ڈیٹیکشن یونٹس کی مد میں ایک کروڑ 10 لاکھ روپے کے جرمانے عائدبھی کئے گئے،ترجمان فیسکو کے مطابق گذشتہ 12 روز میں مجموعی طور پر ایک ہزار 125 بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ بجلی چوروں کو 32 لاکھ ڈیٹیکشن یونٹس کی مد میں ساڑھے 13 کروڑ روپے سے زائد کے جرمانے عائد جبکہ اب تک 2 کروڑ 59 لاکھ سے زائد کی ریکوری بھی کر لی گئی ۔















