اہم خبریں

افغان سر زمین پاکستان کیخلاف استعمال ہو رہی ہے، افغانستان سے دہشتگرد آ رہے ہیں ، خواجہ محمد آصف کا انکشاف

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ( ن )کے سینئر رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا کہ افغان سر زمین پاکستان کیخلاف دہشتگردی کیلئے استعمال ہو رہی ہے،ٹی ٹی پی
بھی کابل کی اتحادی ہے ۔سابق وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے اپنے بیان میں کہا کہ افغانستان امن کا فروغ یقینی بنائے ، افغانستان کیساتھ مسائل بہت سنجیدہ ہیں،خیر سگالی یک طرفہ نہیں ہو سکتی ۔ سابق وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ مریضوں کے تیمار داروں کے لبادے میں دہشت گرد پاکستان آ رہے ہیں ،پاکستان کی افواج اور شہری شہید ہو رہے ہیں، پسِ منظر سامنے رکھنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں