اسلام آباد ( اے بی این نیوز )صدر مملکت کی جانب سے عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان جلدمتوقع ، نگران حکومت کی صدر سے رابطوں میں تیزی ، وفاقی وزیر قانون و انصاف احمد عرفان اسلم کی بھی اہم ملاقات ، عام انتخابات کے حوالے سے مشاورت ،صدرمملکت نے کہامشاورتی عمل کا اچھی نیت کے ساتھ جاری رہنا ملک میں جمہوریت کیلئے مثبت ہوگا، ذرائع کے مطابق وزیر قانون، اٹارنی جنرل اور صدر کی اپنی قانونی ٹیم نے انہیں تاریخ کا اعلان نہ کرنے کا مشورہ دیا ، صدر عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط بھی لکھا تھا ، جوابی خط میں چیف الیکشن کمشنرنے کہاالیکشن کی تاریخ دیناصدرمملکت کانہیں الیکشن کمیشن کاکام ہے ۔















