اسلام آباد (نیوز ڈیسک)انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں ایمان مزاری کیخلاف درج مقدمات کی سماعت ،عدالت نے محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا ،ایمان مزاری کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے آج سنا دیا گیا۔ استغاثہ کی جانب سے ایمان مزاری کا 10 دن کا جسمانی ریمانڈ مانگا گیا تھا۔















