کراچی (نیوز ڈیسک) ایم کیو ایم کے سینئررہنما سابق صوبائی وزیر رؤف صدیقی کے وکیل کا کہنا ہے کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں لواحقین کو ابھی تک انصاف نہیں ملا،کیس کے حوالے سے بنائی گئی جے آئی ٹی پر مکمل طور پر عمل درآمد نہیں ہوا ، اس کیس میں ایم کیو ایم کو ملوث نہیں کرنا چاہیے تھاجبکہ رؤف صدیقی نے وزیر ہونے کے باوجود استعفیٰ دے دیا تھا،یہ حادثہ فیکٹری مالکان کی غفلت سے پیش آیا، ان کو ملزمان سے گواہ بنا دیا اور اس پر کام کر رہے تھے انہیں ملزم بنا دیا۔















