اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ میں نئے عدالتی سال کا آغاز آج ہوگا،سپریم کورٹ میں نئے عدالتی سال کے موقع پر فل کورٹ ریفرنس کمرہ عدالت نمبر ایک میں ساڑھے نو بجے ہوگا،فل کورٹ ریفرنس میں سپریم کورٹ کے تمام جج صاحبان شریک ہوں گے،فل کورٹ ریفرنس میں اٹارنی جنرل،سینئروکلا اور لاء افسران شریک ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق فل کورٹ ریفرنس سے چیف جسٹس پاکستان، اٹارنی جنرل، وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل اور صدر سپریم کورٹ بار خیالات کا اظہار کریں گے۔















