لاہور(نیوزڈیسک)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے موٹر وہیکل ٹیکس میں نقد ادائیگی ختم کردی۔ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایکسائز محمد علی نے کہا کہ اب تمام ادائیگیاں بینک یا ٹیلی کام چینل کے ذریعے ہو سکیں گی۔ ادائیگیوں کےلیے نئی کمپیوٹرائزڈ ایپلی کیشن کل (پیر 11 ستمبر )سے مرحلہ وار لانچ کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ محکمہ ایکسائز کے سابقہ سسٹم میں یہ سہولت موجود نہیں تھی۔















