اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی سیکریٹری داخلہ عبداللہ خان سنبل مختصر علالت کے بعد وفات پا گئے۔بدھ کو وفاقی ان کا انتقال لاہور میں ہوا، طبیعت زیادہ خراب ہونے پر عبداللہ سنبل کواسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں وفات پا گئے۔سیکریٹری داخلہ عبداللہ خان سنبل کچھ عرصے سے علیل تھے، انہوں نے 20 اگست کو سیکریٹری داخلہ کا چارج سنبھالا تھا۔















