لاہور( اے بی این نیوز )پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان ریلویز نے کرایوں میں پانچ فیصد اضافہ کر دیا،کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،دو ستمبر سے عمل درآمد کیا جائے گا،ریلوے حکام نے ایک ماہ قبل بھی کرایوں میں 10فیصد اضافہ کیا تھا۔کرایوں میں اضافے پر مسافروں نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔















