ڈی آئی خان(نیوزڈیسک)ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک شادی میں ہوائی فائرنگ سے نکاح خواں سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ ڈی آئی خان کے تھانہ چودھواں کی حدود میں علاقہ تلئی بڈھ شاہ میں پیش آیا جس میں شادی کی تقریب کے دوران ایک شخص نے ہوائی فائرنگ کی۔















