اہم خبریں

کسی جماعت پرکوئی پابندی نہیں، انتخابات کیلئے حتمی ٹائم فریم نہیں دے سکتے، انوارالحق کاکڑ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے غیر ملکی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کیلئے پرعز م ہیں تاہم کوئی حتمی ٹائم فریم نہیں دے سکتے ۔ فوج اور حکومت مل کر معاشی بحالی کیلئے موثراقدامات اٹھا رہی ہے ۔ حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں۔ قانون کے مطابق الیکشن کے جلد انعقاد کے لیے سہولت فراہم کرنا عبوری حکومت کا مینڈیٹ ہے۔ آئین کے مطابق مردم شماری کے بعد حلقہ بندیاں ضروری ہیں۔ انتخابات کیلئے کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے، وقت پر الیکشن کے انعقاد کیلئےکوشاں ہیں، حلقہ بندیاں مناسب وقت پر مکمل ہوجائیں گی، جس میں ایک ماہ اور اس سے زائد عرصہ بھی لگ سکتا ہے، روس خطے کیلئے اہمیت کا حامل ملک، سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ پاکستان میں 25،25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے۔پی ٹی آئی سمیت الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ تمام سیاسی جماعتوں کو بلاامتیاز عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے یکساں مواقع ملیں گے تاہم بعض سیاسی جماعتوں کا رویہ تشدد پسند ہے جس سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔ سعودی عرب آئندہ 5 برسوں کے دوران پاکستان میں کان کنی، زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ پاکستان میں فارن ڈائرکٹ انویسٹمنٹ میں اضافے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ مشرق وسطیٰ بھی اس عرصے میں 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ حکومت کے فوج کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں۔انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ میں حتمی ٹائم فریم نہیں دے سکتا۔ دو یا اس سے زیادہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی فوری نجکاری کی جائے گی ۔ بجلی اور ٹیکس کے شعبوں میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔ حکومت وسط مدتی اصلاحات کی بنیاد فراہم کرے گی۔

متعلقہ خبریں