اہم خبریں

راولپنڈی چوروں،راہزنوں،ڈکیتوں،اچکوں کے سپرد،شہری کروڑوں کے مال سے محروم

راولپنڈی(  اے بی این نیوز  ) چوبیس گھنٹوں کے دوران سرقہ بالجبر، سٹریٹ کرائم، اور چوری کی 73 وارداتیں، راول دیش کے باسی کروڑوں روپے مالیت کی دو گاڑیوں،23موٹر سائیکل، لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فونز سے محروم نیو ٹاؤن کی حدود سے عابد کی دو کروڑ روپے مالیت کی گاڑی چوری ، نیو ٹاؤن سے ہی شہزاد کی پانچ لاکھ روپے مالیت کی گاڑی چوری کر لی،ہولی فیملی ہسپتال کے اندر سے ملازم کا موبائل فون چوری کر لیا گیا ، صادق آباد میں ڈاکووں گھر میں گھس کر نو لاکھ زیورات اور نقدی پانچ لاکھ 95ہزار لوٹ کر فرار، کینٹ کے علاقے میں شاپنگ مال کے کاونٹر سے ڈیڑھ لاکھ چوری ،پولیس نے مقدمات درج کرکے چوروں ڈاکووں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں